05 اپریل ، 2023
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اعزازی لائف ممبر مقرر کر دیا۔
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈرز کو ان کے شاندار کیرئیر کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے، حفیظ نے 2003 سے لیکر 2021 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔
محمد حفیظ ایم سی سی لائف ممبر بننے والے 25 ویں پاکستانی ہیں، پاکستان کے 23 سابق کرکٹرز اور دو نان پلیئنگ شخصیات ایم سی سی کے اعزازی لائف ممبر ہیں۔
دو نان پلیئنگ شخصیات عارف عباسی کو 1991 اور احسان مانی کو 2003 میں یہ اعزاز ملا تھا۔
آخری مرتبہ انضمام الحق کو 2019 میں یہ ایم سی سی کا اعزازی لائف ممبر مقرر کیا گیا تھا۔