پاکستان
Time 05 اپریل ، 2023

مہنگائی نے 89 فیصد پاکستانیوں کا باہر جاکر کھانا کم کروا دیا

سروے میں اکثریت نے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ گھر پر کھانا کھانے کو ترجیح دی۔ فوٹو فائل
سروے میں اکثریت نے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ گھر پر کھانا کھانے کو ترجیح دی۔ فوٹو فائل

مہنگائی کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے باہر جاکر ہوٹلوں اور ریسٹورینٹ میں کھانا کم کر دیا۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں ان سے موجودہ حالات میں گھر کے کھانے اور باہر جا کر ہوٹل پر کھانے سے متعلق پوچھا گیا۔

سروے کے مطابق 89 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کے باعث ریسٹورینٹ اور ہوٹلوں میں جانا کم کر دیا ہے، اکثریت نے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ گھر پر کھانا کھانے کو ترجیح دی۔

گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 9 فیصد نے پہلے کی طرح ہی ہوٹلوں کا رخ کیا اور مہنگائی سے کوئی فرق نہ آنے کا کہا۔ 

مزید خبریں :