06 اپریل ، 2023
لندن: برطانوی حکومت نے سیاسی پناہ لینے والوں کو پانی پر تیرتی رہائش گاہ میں رکھنےکا منصوبہ بنالیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی جانب سے منصوبہ بنایا گیا ہے کہ 500 تارکین وطن کو ڈورسٹ کے ساحل پر تیرتی رہائش گاہ میں رکھا جائے گا۔
برطانوی ہوم آفس کے مطابق ببی اسٹاک ہوم نامی 200 کمروں پر مشتمل رہائش گاہ ہوٹلوں کے مقابلےمیں کافی سستی پڑے گی۔
ہوم آفس کا کہنا ہےکہ برطانیہ کو تارکین وطن کے رہائشی اخراجات کی مد میں 6 ملین پاؤنڈ یومیہ کے اخراجات کرنا پڑرہے ہیں۔