07 اپریل ، 2023
پاکستانی کرکٹر محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آغاز کر دیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہیمپ شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
محمد عباس نے گزشتہ روز نوٹنگھم شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 49 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
عباس کی شاندار بولنگ کی وجہ سے نوٹنگھم کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں ہیمپ شائر نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 119 رنز بنالیے۔