پاکستان
Time 08 اپریل ، 2023

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری نے عیدالفطر کے چاند کی تاریخ بتادی

دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے: خالد اعجاز مفتی/ فائل فوٹو
دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے: خالد اعجاز مفتی/ فائل فوٹو

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔

جیو نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا، اس روز چاند کی عمر 10 گھنٹے سے بھی کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گا۔

خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ  21 اپریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہٰذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔

مزید خبریں :