Time 08 اپریل ، 2023
پاکستان

جج کا نوٹ: سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جسٹس اطہر من اللہ پر تنقید

جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے تو انہوں نے خاتون جج دھمکی کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کے حق میں فیصلے کیے تھے/ فائل فوٹو
جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے تو انہوں نے خاتون جج دھمکی کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کے حق میں فیصلے کیے تھے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ 

پنجاب اور خیبرپختونخوامیں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری کردیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، ازخود نوٹس کی کارروائی نے عدالت کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے دوچار کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ جب جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے تو انہوں نے خاتون جج دھمکی کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کے حق میں فیصلے کیے تھے۔ 

اس وقت عمران خان نے کہا تھا کہ وہ جسٹس اطہر من اللہ کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے ۔

مزید خبریں :