پاکستان
Time 10 اپریل ، 2023

کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

دھماکے میں 15افراد زخمی بھی ہوئے، کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا: پولیس۔ فوٹو فائل
دھماکے میں 15افراد زخمی بھی ہوئے، کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا: پولیس۔ فوٹو فائل

کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور  15 زخمی ہوئے، دھماکے میں دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کے مطابق بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

بعد ازاں ڈائریکٹرسول ڈیفنس رفو مندوخیل نے بتایا کہ شاہراہ اقبال دھماکےمیں 3 سے 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا، دھماکا خیز  مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

مزید خبریں :