کھیل
Time 11 اپریل ، 2023

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے تاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ  نے  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار  کر دیا۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل کی مقبولیت میں  ہر سیزن کے بعد  اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ بھی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل  کھیلنے کی خواہش کا اظہار اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس وقت کیا جب ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا  گیا۔

فوٹو: اسمتھ انسٹاگرام اسکرین گریب
فوٹو: اسمتھ انسٹاگرام اسکرین گریب

صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ' مجھے لگتا ہے کہ  پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا'۔

مزید خبریں :