11 اپریل ، 2023
اگر آپ مختصر وقت میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ورزش کے ساتھ دن بھر میں کم کیلوریز اور صحت بخش غذا کھانا انتہائی اہم ہے، چونکہ دوران ورزش پٹھوں کی صحت کے لیے زیادہ پروٹین لینا ضروری ہے اور انڈوں میں پروٹین کی کوئی کمی نہیں۔
آئیے جانتے ہیں انڈوں سے بنے کھانوں کی کچھ ایسی ترکیبیں جن سے وزن میں کمی بے حد آسان ہے اور یہ غذا صحت بخش بھی ہے۔
مصالحہ آملیٹ:
اجزاء: 1/2 پیاز (کٹی ہوئی)، 1 ٹماٹر (کٹا ہوئی)، 2 ہری مرچیں (کٹی ہوئی)، 2 کھانے کے چمچ زیتون کا تیل، 3 انڈے، نمک اور کالی مرچ (حسبِ ذائقہ) اور مٹھی بھر تازہ دھنیا (کٹا ہوا)۔
ایک پین میں زیتون کا تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، ٹماٹر اور ہری مرچ ڈالیں، سبزیوں کو پکنے دیں اور پھر چولہے سے اتار لیں، پھر ایک پیالے میں 3 انڈے توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھر نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سبزیاں شامل کریں، اس کے بعد پین کو زیتون کے تیل سے گرم کریں اور مکسچر کو پین میں ڈال دیں۔
مکسچر پر تازہ دھنیا چھڑک کر بھونیں، آملیٹ کو فولڈ کر کے آنچ بند کر دیں۔
انڈوں سے بنی یہ ترکیب:
اجزاء: 4 انڈے (پورے ابلے اور ٹھنڈے)، نمک حسب ذائقہ، 1/2 عدد کالی مرچ کا پاؤڈر، 1/2 عدد سرسوں کا پاؤڈر، 1 کھانے کا چمچ دودھ، 1 کھانے کا چمچ دھنیا (باریک کٹا ہوا)۔
ابلے ہوئے انڈوں کو چھیل لیں اور لمبائی سے آدھے حصے میں کاٹ لیں، زردی کو نکال کر اسے باقی اجزاء میں ملا دیں۔
پھر ہر اجزاء کو مکس کرلیں، انہیں پھینٹ لیں، انڈوں کو ایک پلیٹ میں ترتیب دیں اور زردی کے آمیزے کو انڈے کے درمیان والے حصے میں بھر دیں۔
ابلے ہوئے انڈوں کا سینڈویچ:
اجزاء: 1 چائے کا چمچ نمک، 1 چائے کا چمچ تیل، 1 ٹماٹر، 1 پیاز، براؤن بریڈ کے 6 ٹکڑے، 1 چائے کا چمچ کالی مرچ، 3 ہری مرچ، 2 چائے کے چمچ دھنیا اور 4 انڈے۔
انڈوں کو نمک کے پانی میں 10 سے 12 منٹ تک ابالیں، پھر انہیں باہر نکالیں اورچھلکا اتار کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ اور ہرا دھنیا باریک کاٹ لیں، ایک مکسنگ باؤل لیں اور اس میں ابلے ہوئے انڈوں کے ٹکڑوں کے ساتھ کٹی پیاز، ٹماٹر، دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔
نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور پھر ہر چیز کو یکجا کرنے کے لیے اچھی طرح مکس کریں۔
مکسچر کو بریڈ سلائس پر رکھیں اور اس کے اوپر دوسرا سلائس رکھ دیں، پھر اسے ایک پین میں ہلکے تیل میں فرائی کریں۔
سینڈوچ کو دونوں طرف سے ٹوسٹ کریں اور اسے 4 ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پیش کریں۔