دنیا
Time 11 اپریل ، 2023

اسرائیل نے رمضان کے اختتام تک یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آنے پر پابندی لگادی

گزشتہ کئی سال سے رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصٰی میں یہودیوں کے آنے پر پابندی لگائی جارہی ہے— فوٹو:فائل
گزشتہ کئی سال سے رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصٰی میں یہودیوں کے آنے پر پابندی لگائی جارہی ہے— فوٹو:فائل

اسرائیل نے رمضان کے اختتام تک یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آنے پر پابندی لگادی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی سال سے رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے آنے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ 5 اپریل کو رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے تھے اور سیکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مسجد اقصیٰ میں گھسنے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بھی راکٹ حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا، رواں سال اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 96 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :