Time 12 اپریل ، 2023
کاروبار

یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضمانت رواں ہفتے ہی ملنے کا امکان

متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو
 متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کردیں گے۔

وزرت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں اور یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےکیلئے وزیراعظم آفس اور وزیرخزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔

مزید خبریں :