ٹی وی ریموٹ سے بھی چھوٹی کتیا کا گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج

دو سالہ کتیا کا قد 9.14 سینٹی میٹر ہے جبکہ لمبائی میں 12.7 سینٹی میٹر ہے اور اس کا وزن 553 گرام ہے: گنیز ورلڈ ریکارڈز/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز
دو سالہ کتیا کا قد 9.14 سینٹی میٹر ہے جبکہ لمبائی میں 12.7 سینٹی میٹر ہے اور اس کا وزن 553 گرام ہے: گنیز ورلڈ ریکارڈز/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز 

اپنے مخصوص قد کے ساتھ پیدا ہونے والی دنیا کی سب سے چھوٹی کتیا نے  اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرالیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس کتیا کا تعلق chihuahua نسل سے ہے، اور اس  کا نام 'پرل' ہے جو جسامت میں اتنی چھوٹی ہے کہ آپ اسے پنی جیب میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

پرل کا قد کسی ٹی وی کے ریموٹ سے بھی چھوٹا ہے جو اسے دوسروں سے مختلف بناتا ہے۔

فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز
 فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز 

 دو سالہ کتیا کا قد 9.14 سینٹی میٹر  ہے جبکہ لمبائی میں 12.7 سینٹی میٹر ہے اور اس کا وزن 553 گرام ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پرل سے پہلے اسی نسل کے ایک کتے نے بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا تھا جو اب حیات نہیں ہے۔

مزید خبریں :