12 اپریل ، 2023
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ کے وڈیرے ہر مردم شماری میں یقینی بناتے ہیں کہ کراچی کی آبادی اندرون سندھ سے کم رہے۔
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کی زیر نگرانی ہونے والی خانہ شماری میں کراچی کی پاپولیشن بیس لائن آدھی کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے وڈیرے ہر مردم شماری میں یقینی بناتے ہیں کہ کراچی کی آبادی اندرون سندھ سے کم رہے کیونکہ آبادی پورا گننے سے کراچی کی نمائندگی بڑھے گی اور وزارت اعلیٰ وڈیروں کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے مردم شماری کے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جلد ادارہ شماریات کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکی بین الاقوامی ادارہ نے بتایا ہے کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے مگر اسے 2017 کی آبادی سے بھی دکھایا گیا ہے۔