Time 12 اپریل ، 2023
پاکستان

پشاور میں مکان کے ملبے سے ایک اور 100 سال پرانا گھر دریافت

محلہ بڑھ میں دریافت ہونے والا گھر 100 سال پرانا لگتا ہے، محکمہ آثار قدیمہ— فوٹو: اسکرین گریب
محلہ بڑھ میں دریافت ہونے والا گھر 100 سال پرانا لگتا ہے، محکمہ آثار قدیمہ— فوٹو: اسکرین گریب

پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ میں گھر کے ملبے سے ایک اور قدیم گھر دریافت ہوا ہے۔

قدیم گھر دریافت ہونے پر محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم متعلقہ علاقے پہنچ گئی اور گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق محلہ بڑھ میں دریافت ہونے والا گھر 100 سالہ پرانا لگتا ہے۔ 

محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ قدیم مقامات کی کھدائی کے لیے محکمہ آثار قدیمہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے، بغیر اجازت گھر کی کھدائی کرنے پر جائیداد کے مالک کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

مزید خبریں :