Time 13 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

مکیش امبانی کے بیٹے کی سالگرہ میں کونسے دو پاکستانی گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا؟

آننت امبانی کی گزشتہ سال معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا سے منگنی ہوئی تھی، دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ —فوٹو: فائل
آننت امبانی کی گزشتہ سال معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا سے منگنی ہوئی تھی، دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ —فوٹو: فائل

گزشتہ دنوں بھارت کے کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ کی شاندار تقریب دبئی میں منعقد ہوئی۔

آننت امبانی نے اپنی 28 ویں سالگرہ منگیتر رادھیکا مرچنٹ، اہل خانہ اور قریبی دوستوں  کے  ہمراہ دبئی میں منائی، تقریب میں معروف شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس کے علاوہ بھارتی اور پاکستانی شوبز شخصیات بھی آننت امبانی کی سالگرہ کے جشن کا حصہ بنیں۔

آننت امبانی کی سالگرہ میں پاکستانی گلوکار  راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور  شاندار پرفارمنس سے  سماں باندھ دیا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

عاطف اسلم اور راحت  فتح علی خان کی آننت امبانی کی سالگرہ پر پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں، تقریب میں دونوں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے یادگار گانے گائے۔   

واضح رہے کہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی گزشتہ سال معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا سے منگنی ہوئی تھی اور اب  دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ 

مزید خبریں :