Time 13 اپریل ، 2023
کاروبار

پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے ورچوئل میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے کا خواہشمند ہے— فوٹو: وزارت خزانہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے ورچوئل میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے کا خواہشمند ہے— فوٹو: وزارت خزانہ

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آج بھی ورچوئل میٹنگ ہوئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے ورچوئل میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے بعد اسٹاف لیول معاہدے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے نویں جائزے کیلئے اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے، پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔

میٹنگ میں ڈپٹی ایم ڈی، آئی ایم ایف انٹونیٹی منیسو نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہیں، اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کی کوشش کی قدر کرتے ہیں۔

ورچوئل اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

 وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں امریکا سے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔

پاکستان سے وزیر خزانہ کے ساتھ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کےمعاون خصو صی برائے خزانہ طارق باجوہ نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔

 وزیر خزانہ نے اجلاس میں بتایا کہ تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈایریکٹر کرسٹلینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں پاکستان گھانا اور سری لنکا کے راستے پر نہیں چلےگا اور موجودہ پروگرام پورا کرے گا۔

مزید خبریں :