Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

کراچی میں 32 ہزار بلند عمارتوں میں مردم شماری کا عملہ گیا ہی نہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی میں 32 ہزار بلند عمارتوں میں مردم شماری کا عملہ گیا ہی نہیں: مصطفیٰ کمال

حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سرکاری مردم شماری کا پوسٹ مارٹم کردیا  اور کہا کہ کراچی میں 32 ہزار بلند عمارتوں میں مردم شماری کا عملہ گیا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کے ریکارڈ میں ایک کروڑ 91 لاکھ افراد کے کراچی کے شناختی کارڈ ہیں لیکن مردم شماری میں ایک کروڑ 43 لاکھ لوگ گنے گئے ، کراچی میں 29 لاکھ گھر گنے گئے لیکن شہر میں کے الیکٹرک کے 32 لاکھ میٹر لگے ہیں، ہم مردم شماری کےنمبرز نہيں مانتے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم مردم شماری پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے،  وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ حکام کے سامنے مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی کے حلاف تحفظات رکھے ہیں، ہماری شکایات کے بعد ادارہ شماریات نے غلطی کو تسلیم کیا کہ 32 ہزار بلند عمارتوں پر عملہ نہیں گیا، شہر کے 16 ہزار بلاکس میں سے 7 ہزار بلاکس میں مسائل کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ تمام چیزیں مردم شماری کی انتظامیہ نے مانی ہیں، ہم کراچی کے مفادات کے تحفظ ہی کیلئے حکومت میں ہیں۔

مزید خبریں :