فیکٹ چیک: کیا تحریک انصاف نے 37 میں سے 30 ضمنی انتخابات جیتے ہیں؟

عمران خان نے متعدد مواقع پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت نے عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد سے پاکستان بھر میں ہونے والے 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 10 اپریل 2022 ء سے اب تک قومی اور صوبائی حلقوں میں ہونے والے 37 میں سے 30 نہیں بلکہ 28 ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے متعدد مواقع پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت نے اپریل 2022 ءمیں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان بھر میں ہونے والے 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔

دعویٰ

22 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے العربیہ انگلش کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ وہ [عام] انتخابات نہیں جیت سکتی۔37 ضمنی انتخابات میں سے ہم نے 30 میں کامیابی حاصل کی ہے۔“

اس انٹرویو کو اب تک 12,000مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

عمران خان نے 6 اپریل کو الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھی اس دعویٰ کو ایک مرتبہ پھر دہرایا:”12 اتحادی جماعتوںنے 37 [ضمنی انتخابات] میں سے صرف 7 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے 30 ضمنی انتخابات جیتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی [عام] انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔“

حقیقت

دعویٰ کے برعکس پاکستان تحریک انصاف نے 10 اپریل 2022 ء سے اب تک قومی اور صوبائی حلقوں میں ہونے والے کل 37 میں سے 30 نہیں بلکہ 28 ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ذیل میں اپریل2022ءاور فروری 2023 ءکے درمیان ہونے والے تمام انتخابات کی فہرست دی گئی ہے :

جیو الیکشن سیل کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا
جیو الیکشن سیل کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا

اضافی رپورٹنگ فیاض حسین کی جانب سے

ہمیں@GeoFactCheck پر فالو کریں۔

اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔