Time 15 اپریل ، 2023
صحت و سائنس

وہ ملک جہاں تنہائی کے شکار نوجوانوں کو ماہانہ 500 ڈالر دیے جائیں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اکثر وبیشتر ہم  کئی ایسے افرادکو اپنے اردگرد دیکھتے ہیں جو اس تیز رفتار دنیا سے دور ہوکر  تنہائی اختیار کرلیتے ہیں لیکن اس وجہ سے ان کی معاشرے سے دوری اور زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

جنوبی کوریا نے ایسے ہی تنہائی کے شکار نوجوانوں کو معاشرے کی سرگرمیوں میں دوبارہ واپس لانے کے لیے ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ صنفی مساوات اور خاندان نے ایک نیا فنڈنگ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں ایسے نوجوانوں کی مدد کی جائے گی جنہوں نے  سماجی دوری اختیار کر لی ہے۔

اس منصوبے سے ایسے افراد کی مدد کی جائے گی جو لوگوں میں گھلنے ملنے سے ڈرتے ہیں اور الگ تھلگ رہنے کی وجہ سے معاشرے میں ہونے والی سرگرمیوں سے لا علم ہوجاتے ہیں اور انہیں عام افراد کی طرح زندگی گزارنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

جنوبی کوریا کے انسٹی ٹیوٹ برائے صحت اور سماجی امور کے مطابق تقریباً  ساڑھے 3 لاکھ جنوبی کورین افراد جن کی عمریں 19 سے 39 سال کے درمیان ہیں تنہائی کا شکار ہیں۔

تاہم حکومت کے اس نئے منصوبے کے تحت 9 سے 24 سال کے درمیان کے افراد جو تنہائی کا شکار ہیں انہیں ماہانہ 6 لاکھ 50 ہزار وون یعنی تقریباً 500 ڈالر کا  رہائشی الاؤنس دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد تنہائی کے شکار افرادکی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ  وہ اسکول، کالج یا نوکری کرنے کے لیے گھر سے نکلیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی کو بحال کرتے ہوئے معاشرے میں دوبارہ شامل ہوں۔

مزید خبریں :