پاکستان
Time 15 اپریل ، 2023

جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈکیتی کو ناکام بنایا، اس دوران ملزم معراج اور ملزمہ مریم بی بی کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا گیا: ترجمان رینجرز/ فائل فوٹو
 رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈکیتی کو ناکام بنایا، اس دوران ملزم معراج اور ملزمہ مریم بی بی کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا گیا: ترجمان رینجرز/ فائل فوٹو

کراچی: رینجرز نے جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان رینجرز کےمطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈکیتی کو ناکام بنایا، اس دوران ملزم معراج اور ملزمہ مریم بی بی کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان گھر کے افراد کو یر غمال بناکر واردات کر رہے تھے، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات کو ناکام بنایا۔

ترجمان کے مطابق ملازمہ مریم بی بی ڈکیتی کی واردات کرانے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم معراج نے ملزمہ کی نشاندہی پر ڈکیتی کی تھی، ملزم کے ملزمہ مریم کے ساتھ 5سال سے تعلقات ہیں، ملزمان ڈکیتی کی منصوبہ بندی یکم رمضان سے کررہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان سے 12 تولہ سونا، 7 موبائل فونز، اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :