Time 15 اپریل ، 2023
پاکستان

طیبہ گل کیس: عمران خان آج بھی آئی جی آفس اسلام آباد میں پیش نہ ہوئے

طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب جاویداقبال کےخلاف کیس میں عمران خان کو طلب کیا گیا تھا— فوٹو:فائل
طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب جاویداقبال کےخلاف کیس میں عمران خان کو طلب کیا گیا تھا— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم عمران خان طیبہ گل کیس میں آج بھی انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کے آفس میں پیش نہ ہوئے۔

عمران خان کو آج دوپہر ڈھائی بجے آئی جی آفس اسلام آباد طلب کیاگیا تھا اور اس حوالے سے نوٹس بھی وصول کر وایا گیا تھا تاہم آج بھی وہ پیش نہ ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے آئی جی اسلام آباد کو درخواست دے دی اور کہا کہ وقت کی کمی اور سکیورٹی خدشات کے باعث آج عمران خان آئی جی آفس نہیں آسکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ویڈیولنک حاضری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہے، طیبہ گل کیس سے متعلق سوالنامہ مہیا کردیا جائے تاکہ عمران خان جواب جمع کراسکیں۔

طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب جاویداقبال کے خلاف کیس میں عمران خان کو طلب کیا گیا تھا۔

طیبہ گُل کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف کیس احتساب عدالت لاہور میں زیرسماعت ہے۔


مزید خبریں :