Time 17 اپریل ، 2023
کھیل

شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر کوہ پیماء بن گئے

فوٹو: شہروز کاشف
فوٹو: شہروز کاشف

پاکستان کے نوجوان کوہ پیماء شہروز کاشف نے ماؤنٹ انا پورنا کو سر کر لیا، 8 ہزار 91  میٹر بلند  انا پورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔

شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، نوجوان پاکستانی کو پیماء اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

21 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیماء بن گئے، وہ11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیماء ہیں۔

فوٹو: شہروز کاشف
فوٹو: شہروز کاشف

اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں، وہ اگلے مرحلے میں داؤ لاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے۔

نوجوان کوہ پیماء اس سے قبل براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :