Time 17 اپریل ، 2023
پاکستان

آزاد کشمیر: بیرسٹر سلطان محمود کی عمران کیخلاف بغاوت، فارورڈ بلاک قائم

اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا: ذرائع/ فائل فوٹو
اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوے فارورڈ بلاک قائم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا تاہم مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔

اگر وزیراعظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے پابند تھے لیکن پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے وقت (ن) لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی فارورڈ بلاک نے (ن) لیگ سے رابطہ کیا ہے اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو (ن) لیگ 7 ووٹ کے ساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے رات گئے (ن) لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کردیے ہیں تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہائی کورٹ سے نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال تبدیل ہوتی رہی جس کا آج ڈراپ سین ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :