شہناز گل نے سلمان خان کا نمبر 'بلاک' کرنے کی وجہ بتادی

بگ باس 13 میں سب سے سستی میں تھی اور سب سے مہنگی بن کر نکلی: شہناز گل/ فائل فوٹو
بگ باس 13 میں سب سے سستی میں تھی اور سب سے مہنگی بن کر نکلی: شہناز گل/ فائل فوٹو

بالی وڈ میں سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا کہ جب انہیں فلم کی پیشکش کے لیے سلمان خان کی کال موصول ہوئی تو انہوں نے نمبر ہی بلاک کردیا تھا۔

حال ہی میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے سلمان خان اور شہناز گل سمیت دیگر اداکار کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں شریک ہوئے۔

دوران انٹرویو شہناز نے بتایا کہ 'میں اُس وقت امرتسر گوردوارے میں تھی جب مجھے کسی نامعلوم نمبر سے کال آئی اور میری عادت ہے کہ میں ایسے نمبرز کو بلاک کردیتی ہوں، میں نے اس وقت بھی یہ ہی کیا'۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا 'اس کے کچھ دیر بعد مجھے میسج آیا کہ سلمان سر مجھے فون کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تصدیق کے لیے میں نے نمبر ایک ایپ پر ڈالا تو معلوم ہوا کہ وہ اصل میں سلمان خان کا ہی نمبر تھا'۔

شہناز نے کہا 'میں نے فوراً ہی نمبر ان بلاک کیا اور انہیں کال کی، اسی وقت سلمان خان نے مجھے فلم کی پیشکش کی، اور اس طرح میں کسی کا بھائی کسی کی جان کا حصہ بنی'۔

'بگ باس 13 میں سب سے سستی میں تھی اور سب سے مہنگی بن کر نکلی'

شہناز گل سے جب کپل نے سوال کیا کہ سلمان خان کے شو کا حصہ تھیں ، وہاں کچھ پیسے رہ گئے تھے جو اب ان کی فلم میں بھی آرہی ہیں؟

جواب میں شہناز نے کہا 'اس میں تو مجھے پیسے ہی بہت کم ملے تھے، سب سے سستی میں ہی تھی اور سب سے مہنگی بن کر نکلی ہوں'۔

شہناز کے جواب پر جہاں کپل نے داد دی وہیں سلمان خان بھی کُھل کر ہنسے۔

واضح رہے کہ شہناز گل بگ باس 13 کی سب سے مقبول امیدوار ثابت ہوئیں، وہ شو کی سیکنڈ رنر اپ تھیں جب کہ اس سیزن کے فرسٹ رنر اپ عاصم ریاض اور فاتح آنجہانی سدھارتھ شکلا تھے۔

مزید خبریں :