Time 19 اپریل ، 2023
پاکستان

کے پی: فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کیلئے گندم کی سپلائی بند

گندم ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فلورملز کو سپلائی بندکردی ہے: محکمہ خوراک کا مؤقف/ فائل فوٹو
گندم ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فلورملز کو سپلائی بندکردی ہے: محکمہ خوراک کا مؤقف/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روک دی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ خوراک نے تمام اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز کو فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔

خط میں احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی ریلیز فوری روک دی جائے۔

محکمہ خوراک کے مطابق صوبے میں مفت سرکاری آٹا بدستور تقسیم کیا جارہا ہے، تمام اضلاع میں وافر مقدارمیں مفت سرکاری آٹے کے تھیلے موجود ہیں۔ 

محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ گندم ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فلورملز کو سپلائی بندکردی ہے۔

مزید خبریں :