20 اپریل ، 2023
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کر سکتی، یہ اختیار صرف اور صرف پارلیمان کا ہے۔
کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، تمام اداروں کو آئین کی پاسداری کے لیے یکسو ہونا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ کوئی قانون بنائے اور عدلیہ اس پر حکم امتناع جاری کر دے، ریاست کو بچانے کے لیے اپنا سیاسی اثاثہ قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچائیں گے۔