Time 20 اپریل ، 2023
کاروبار

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 40 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 40 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 40 کروڑ  ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 اپریل تک 9 ارب 96 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39.42 کروڑ  ڈالر  بڑھ کر 4.43 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 62  لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.32  ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالر کمرشل قرض لینے کے سبب بڑھے ہیں۔

مزید خبریں :