22 اپریل ، 2023
قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزامات پر مقدمہ شروع کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکار قطر میں ایک دفاعی کمپنی میں کے ملازم تھے جنہیں گزشتہ سال اگست میں حراست میں لیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی سماعت 29 مارچ کو ہوئی تھی اور اب اگلی سماعت مئی میں ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ملزمان نے قطر کیلئے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام ہے۔
قطری انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آبدوز پروگرام سے متعلق کچھ ’الیکٹرونک کمونیکیشنز‘ پکڑی ہیں۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندم باگچی نےخبرکی تصدیق کی اور کہا کہ قطر نے فرد جرم کی تفصیلات نہیں بتائیں۔