Time 22 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

عید کے موقع پرشاہ رخ اور سلمان کے گھروں کے باہر ہزاروں مداح جمع ہوگئے

مداح نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر کنگ خان نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے جان خطرے میں ڈالنے سے منع کیا— فوٹو: بھارتی میڈیا
مداح نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر کنگ خان نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے جان خطرے میں ڈالنے سے منع کیا— فوٹو: بھارتی میڈیا

عید الفطر کے موقع پربالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے گھروں کے باہر ہزاروں مداح جمع ہوگئے۔

شاہ رخ خان نے  سفید ٹی شرٹ پہنے تصویر ٹوئٹ کرکے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔عید کے موقع پر شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کے باہر سیکڑوں مداح جمع ہوئے جس پر شاہ رخ خان نے بالکونی پر کھڑے ہوکر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ خان مداحوں کی طرف ہاتھ ہلاتے رہے، اس دوران ایک مداح نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر کنگ خان نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے جان خطرے میں ڈالنے سے منع کیا۔

دوسری جانب سلمان خان کے ممبئی میں گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر بھی ہزاروں مداح جمع ہوئے اور ان کے دیدار کیلئے کئی گھنٹے انتظار کیا۔

بالی وڈ سپر اسٹار نے بالکونی میں آکر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کالے رنگ کا پٹھانی سوٹ پہن رکھا تھا۔

سلمان نے مداحوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’آپ سبھی کو عید مبارک‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ریلیز ہوئی ہے جس نے ایک دن میں 15 کروڑ بھارتی روپے زائد کا بزنس کیا ہے۔

مزید خبریں :