23 اپریل ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ساڑھے تین سال حکومت میں رہا لیکن طاقت باجوہ کے پاس تھی، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے ہمیں انصاف قائم نہیں کرنے دیا۔
زمان پارک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد آکر لوگوں کو اٹھاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالتے ہیں، جو کچھ علی امین کے ساتھ کیا گیا آزاد معاشروں میں یہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جو لوگ انہیں قتل کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ حکومت میں بیٹھے ہیں، سکیورٹی کی وجہ سے احتیاط کر رہا ہوں ورنہ آج عوام کے درمیان ہوتا۔