ویڈیو: کورنگی میں مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی، ملزمان مٹھائیاں بھی لے گئے

کراچی: عید پر کورنگی میں مٹھائی کی دکان پر ڈکیتی کے دوران ملزمان کیک اور مٹھائیاں بھی لوٹ کر لے گئے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم ڈکیتی اور راہزنی کی نت نئی وارداتیں سامنے آرہی ہیں جس میں عید الفطر کے موقع پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مسلح ملزمان نے مٹھائی کی دکان لوٹ لی۔

موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان کورنگی کے علاقے گلزار کالونی سیکٹر 32 بی میں واقع مٹھائی کی دکان پر  آئے، ملزمان نے آتے ہی سکیورٹی گارڈ کو اسلحے کے زور پر قابو کرلیا اور دکان میں موجود گاہکوں اور عملے کو فرش پر بٹھا دیا۔ 

ملزمان نے کیش کاونٹر سے نقد رقم لوٹی جب کہ کیک اور مٹھائی بھی پیک کراکر فرار ہوگئے۔ 

واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان کے باہر بھگدڑ مچ گئی اور شہری جان بچا کر نکل کھڑے ہوئے جب کہ ملزمان نے تسلی کے ساتھ لوٹ مار کی، ملزمان کے فرار ہوتے وقت پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ ہوائی فائرنگ بھی کرتا ہے۔

مزید خبریں :