24 اپریل ، 2023
سابق صدر آصف علی زرداری سے گزشتہ روز وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ سے غربت،بے روز گاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔
آصف زرداری نے وزیر توانائی امتیاز شیخ کو تاکید کی کہ کوشش کریں سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، سولرسسٹم لگنے سےعوام کو مہنگےبجلی بلوں سے نجات مل سکےگی۔
اس کے علاوہ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔