25 اپریل ، 2023
ادارہ شماریات نے مردم شماری کی حتمی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی حتمی تاریخ 5 دن بڑھاکر30 اپریل کردی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بعض اضلاع میں گروتھ ریٹ اورڈیٹا کی تصدیق کے باعث توسیع کی جارہی ہے، بعض بڑے شہروں میں آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا ہے، کراچی وسطی، جنوبی، غربی، شرقی، ملیر، کیماڑی اور اورنگی میں آبادی میں کمی دیکھی گئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ میں بھی آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک اوع پشاورمیں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پشاور، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اورٹانک میں ڈیٹا کی تصدیق کے باعث تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار15، تیسری بار20 اپریل تک توسیع کی گئی۔