25 اپریل ، 2023
سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھی امجد پرویز گجرات سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔
امجد پرویز بٹ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
امجد پرویز بٹ کے بھائی نے رحمانیہ پولیس اسٹیشن میں اپنے بھائی کے اغوا کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امجد پرویز بٹ کے بھائی کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔