Geo News
Geo News

Time 27 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

'کے پاپ' جیسا بننے کی خواہش، 12 سرجریز کروانے والا کینیڈین اداکار انتقال کرگیا

کینیڈین اداکار نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے اور انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ امریکی اسٹریمنگ نیٹ ورک کے لیے K-pop اسٹار کا کردار ادا کر سکیں/ فائل فوٹو
کینیڈین اداکار نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے اور انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ امریکی اسٹریمنگ نیٹ ورک کے لیے K-pop اسٹار کا کردار ادا کر سکیں/ فائل فوٹو

 کوریا کے مشہور 'کے  پاپ'  بینڈ کے گلوکار کے جیسا بننے کی خواہش میں 12 سرجریز کروانے والا کینیڈین اداکار انتقال کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے  سینٹ وان کولوچی نامی اداکار کوریا کے مشہور بینڈ 'کے پاپ' کے گلوکار جمنی کے مداح تھے اور انہی کی طرح دکھنا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے اپنے چہرے کی 12 سرجریز کروائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین اداکار نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے اور انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ امریکی اسٹریمنگ نیٹ ورک کے لیے K-pop اسٹار کا کردار ادا کر سکیں۔

کینیڈین اداکار کو مشکلات تب پیش آئیں جب وہ اپنے جبڑوں سے ایمپلانٹس کو ہٹانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئے تھے جس کے بعد انہیں انفیکشن ہوا، اسی کی وجہ سے اداکار کی صحت خراب ہوتی گئی اور وہ 22 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کینیڈین اداکار نے میوزک انڈسٹری کا حصہ بننے کیلئے کینیڈا کو چھوڑ کر جنوبی کوریا میں رہائش اختیار کر لی تھی اور انہوں نے جنوبی کوریا کی تین بڑی میوزک انڈسٹری میں کام بھی کیا۔