نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے قبل اہم پاکستانی بیٹر انجری کا شکار

فیلڈنگ پریکٹس کے دوران حارث سہیل، شاداب خان سے ٹکرا گئے تھے— فوٹو: پی سی بی
فیلڈنگ پریکٹس کے دوران حارث سہیل، شاداب خان سے ٹکرا گئے تھے— فوٹو: پی سی بی

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر حارث سہیل انجری کا شکار ہوگئے۔

حارث سہیل بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ فیلڈنگ پریکٹس کے دوران حارث سہیل، شاداب خان سے ٹکرا گئے تھے۔

حارث سہیل کو کندھے میں انجری ہوئی ہے، قومی بیٹر کو ابتدائی اسکین کیلئے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت کا فیصلہ مزید اسکین کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ ون ڈے اسکواڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں 6 اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی کے درمیان پانچ ون ڈے میچزکی سیریز کے ابتدائی دو میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

کپتان بابراعظم نے پہلے میچ کیلئے تیار کی گئی پچ کا جائزہ لیا، جبکہ پریکٹس سیشن سے پہلے بابراعظم اورکیوی کپتان ٹام لیتھم نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پری میچ پریس کانفرنس میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ورلڈکپ کے پیش نظرنیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اہم ہے۔

مزید خبریں :