Time 26 اپریل ، 2023
پاکستان

منکی پاکس کیسز کی تصدیق، وبا کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر سخت اقدامات

ائیرپورٹ منیجرز منکی پاکس سے بچاؤ اور روک تھام سے متعلق اقدامات کو حتی الامکان مؤثر بنانے کے لیے باقاعدگی سے دیگر ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کر رہے ہیں۔ فوٹو فائل
ائیرپورٹ منیجرز منکی پاکس سے بچاؤ اور روک تھام سے متعلق اقدامات کو حتی الامکان مؤثر بنانے کے لیے باقاعدگی سے دیگر ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کر رہے ہیں۔ فوٹو فائل

پاکستان نے منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق کے بعد باررڈ ہیلتھ سروسز کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے ائیر پورٹس پر وبا کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان کے تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس پر ائیرپورٹ منیجرز منکی پاکس سے بچاؤ اور روک تھام سے متعلق اقدامات کو حتی الامکان مؤثر بنانے کے لیے باقاعدگی سے دیگر ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کر رہے ہیں۔

  • کسی فلائٹ پر مشتبہ منکی پاکس مسافر ائیرپورٹ سے باہر جانے کے لیے معمول کے راستے استعمال نہیں کرے گا
  • ائیر لائین مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے گی جس میں دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہے۔
  • بارڈر ہیلتھ سروسز(بی ایچ ایس) اور ائیر لائن اسٹاف سی اے اے ایمبولینس میں مریض کو اسپتال منتقل کریں گے
  • مشتبہ یا کنفرم کیسز زیادہ ہونے کی صورت میں ائیر لائن مریضوں کو کورنٹائن سہولت سینٹر منتقل کرنے کی ذمہ دار ہو گی جبکہ بی ایچ ایس تعاون فراہم کرے گی
  • فلائٹ پر 'ڈی پورٹیز' ہونے کی صورت میں ائیر لائن (بی ایچ ایس) کو اپنے اسٹیشن مینیجر کے ذریعے لینڈنگ سے 3 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی
  • مشتبہ یا کنفرم کیسز والے مسافروں کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے جہاں وہ ایک سیٹ کے وقفے سے بیٹھیے ہوں
  • گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز ویل چیئر ہینڈلرز کو ماسک اور دستانے فراہم کر رہی ہیں
  • بیگیج ہینڈلرز جہاز سے اترنے والے سامان کو فیومیگیشن کے ذریعے ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں
  • احتیاطی تدابیر کے تحت لگیج ایریا، میڈیکل انسپیکشن ایریا، ایف آئی اے کاونٹرز، کوریڈورز، ایسکلیٹرز اور تمام متصل ایریا بشمول ٹوائلٹس پر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔
  • بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) ائیرپورٹس پر پہلے سے موجود ہے اور جلد کارگو ایریاز میں جگہ فراہم کر دی جائے گی
  • پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیز کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھویا جا رہا ہے
  • بی ایچ ایس اور سی اے اے سٹاف لفٹس اور ہینڈ ریلز کی ڈس انفیکشن کو یقینی بنا رہے ہیں
  • سی اے اے ائیرکرافٹ ویسٹ کو پہلے سے طے شدہ ایس او پیز کے تحت ٹھکانے لگائے جانے کی کڑی نگرانی کر رہی ہے

مزید خبریں :