27 اپریل ، 2023
خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی، حادثے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوئے۔
ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر انتقال کر گیا، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں نے متاثرہ بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، ریلوے کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، ٹرین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتا ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ڈی ایس ریلویز کے مطابق چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بر وقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی۔
کئی گھنٹے بعد جلی ہوئی بوگی ٹریک سے ہٹاکر کراچی سے ا ندرون ملک جانے والا اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔