27 اپریل ، 2023
بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے دبئی میں اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک سے ملاقات کی جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
مذکورہ ویڈیو ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اذہان کے ہمراہ دبئی میں گھوم پھر رہی ہیں۔
ویڈیو میں ایک کلپ ثانیہ اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کا بھی ہے جس میں وہ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ موجود ہیں اور تصاویر، ویڈیوز بنوا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی پروموشن کے لیے دبئی میں موجود تھے جو اب ممبئی واپس جاچکے ہیں۔
انعم مرزا کی اس ویڈیو میں اذہان کے والدین ثانیہ اور شعیب دکھائی نہیں دیے۔
وائرل ویڈیو پر سلمان خان اور شعیب ثانیہ کے مداح دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔