Time 27 اپریل ، 2023
پاکستان

کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگووائرس کا مریض انتقال کرگیا

کانگو وائرس سے مرنے والے متاثرہ مریض کا تعلق ضلع چمن سے تھا: اسپتال انتظامیہ/ فائل فوٹو
کانگو وائرس سے مرنے والے متاثرہ مریض کا تعلق ضلع چمن سے تھا: اسپتال انتظامیہ/ فائل فوٹو

کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس  سے مرنے والے متاثرہ مریض کا تعلق ضلع چمن سے تھا اور مریض فاطمہ جناح اسپتال میں تشویشناک  حالت میں زیر علاج تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک متاثرہ مریض زیر علاج ہے۔

مزید خبریں :