Time 27 اپریل ، 2023
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022 کے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے— فوٹو: فائل
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے— فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022 کے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20  اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ  3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 46 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 91 لاکھ ڈالربڑھ کر  5 ارب 56 کروڑ  ڈالر رہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022 کے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے


مزید خبریں :