Time 28 اپریل ، 2023
کاروبار

ادویات بنانیوالوں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافے کی اجازت

پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے: اعلامیہ ای سی سی/ فائل فوٹو
پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے: اعلامیہ ای سی سی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ  کمیٹی نے ادویات بنانے والوں کو قیمت میں اضافے کی اجازت دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ادویات بنانے والوں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ پنجاب، سندھ اوربلوچستان کو گندم کی خریداری کاہدف مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، سندھ 400 روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ ٹن میٹرک ٹن گندم خریدے گا، پنجاب 3900 روپے من کے حساب سے 35 لاکھ اور بلوچستان 3900 روپے من کے حساب سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔

ای سی سی نے اسلام آباد پولیس کو بھرتیوں اور دیگر اخراجات کے لیے 45 کروڑ روپے تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

مزید خبریں :