کاروبار
Time 28 اپریل ، 2023

نیویارک حکومت روز ویلٹ ہوٹل کو 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کرائے پر لینے کی خواہش مند

روز ویلٹ کے کل 1025کمرے ہیں، روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی— فوٹو:فائل
روز ویلٹ کے کل 1025کمرے ہیں، روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی— فوٹو:فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدرت روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے چار رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدرت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیویارک سٹی حکومت 3 سال کیلئے 200 ڈالریومیہ فی کمرہ کرائے پر لینا چاہتی ہے، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے 1025کمرے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے پی آئی اے کو تعمیری کام شروع کرنےکیلئے  1.145ملین ڈالر کی رقم استعمال کرنے کہ بھی منظوری دے دی  ہے۔

مزید خبریں :