وہ 6 پودے کونسے ہیں جنہیں گھر میں رکھنے سے مچھر نہیں آتے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مچھروں سے ہونے والی جان لیوا بیماریوں سے ہم سب واقف ہیں جس سے ہر سال لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، مچھروں کا خاتمہ تو ممکن نہیں البتہ کچھ احتیاطی تدابیر ضرور ہیں جنہیں اپناکر ہم اس جاندار  قاتل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان 6 پودوں کے بارے میں بتائیں گے جن میں سے اگر کسی ایک کو بھی گھر میں رکھ لیا جائے تو اس سے مچھر بالکل نہیں آتے۔

لیونڈر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لیونڈر کا پودا اگر گھر میں لگا لیا جائے تو آپ مچھروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، اس کی مخصوص مہک سے مچھر کوسوں دور بھاگتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ لیونڈر کے تیل کے قطرے ہاتھ پر لگائیں اور باہر جائیں تو وہاں بھی مچھر آپ کے پاس نہیں پھٹکیں گے۔

سنبل بری (Catnip)

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اگر کہا جائے کہ سنبل بری مچھروں کے لیے کسی جہنم کی مانند ہے تو یہ یقیناً غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ حقیقت ہے۔

سنبل بری  nepetalactone نامی پیدا کرتا ہے جو کسی مچھر مارنے کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی مہنگے اسپرے سے زیادہ بہتر ہے۔

یہ دیگر کیڑے مکوڑوں کو بھی گھر میں نہیں آنے دیتا۔

تلسی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خوبصورت تلسی کا پودا ایک قدرتی مچھر مار ہے کیونکہ اڑنے والے قاتل اس کی مخصوص مہک برداشت نہیں کر سکتے۔

تلسی اگنے میں آسان ہے، آپ اس کے پتے توڑ کر اپنی جلد پر رگڑ سکتے ہیں ، اس سے مچھر آپ کے قریب نہیں آئیں گے اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

گیندا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خوبصورت پودا گیندا بھی مچھروں کو بھگانے کے لیے بہترین ہے۔

اس کی مہک جہاں انسانوں کو اچھی لگتی ہے وہیں مچھروں کو یہ ناگوار گزرتی ہے۔

سٹرونیلا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سٹرونیلا کا پودا بھی مچھروں کو گھر یا کسی بھی جگہ سے دور رکھنے میں معاون ہے۔

بہت سے کیڑے مارنے کی ادویات اور اسپرے میں اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

لیمن بام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لیمن بام نامی پودے کے پتوں کی لیموں جیسی مہک مچھروں کو پسند نہیں ہوتی، لہٰذا یہ ہی وجہ ہے کہ مچھر ان پودوں پر لگے ایریا سے دور رہتے ہیں۔

مزید خبریں :