کھیل
Time 29 اپریل ، 2023

پاک نیوزی لینڈ میچ: امپائر علیم ڈار نے میچ شروع ہوتے ہی اہم غلطی پکڑ لی

علیم ڈار نے دوسرے ہی اوور میں اس غلطی کو درست کرایا جس میں 6 منٹ کا وقت ضائع ہوا/ فائل فوٹو
علیم ڈار نے دوسرے ہی اوور میں اس غلطی کو درست کرایا جس میں 6 منٹ کا وقت ضائع ہوا/ فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پچ تبدیل کردی گئی۔

راولپندی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میچ کی پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرادیاگیا۔

دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستگی کی اور انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیا۔

سرکل کی پیمائش درست کرنے میں تقریباً 6 منٹ میچ کا وقت ضائع ہوا۔

مزید خبریں :