Time 29 اپریل ، 2023
پاکستان

ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا 25 ہزار روپے پنشن مقرر کرنے کا مطالبہ

ای او بی آئی کا سرمایہ 500 ارب روپے سے زائد ہے، ای او بی آئی بآسانی 25 ہزار روپے ماہانہ پنشن دے سکتا ہے: پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن— فوٹو:فائل
ای او بی آئی کا سرمایہ 500 ارب روپے سے زائد ہے، ای او بی آئی بآسانی 25 ہزار روپے ماہانہ پنشن دے سکتا ہے: پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن— فوٹو:فائل

ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کم از کم پینشن 25 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایپوا کی شعبہ خواتین کی صدرافروز روہیلہ کا کہنا تھاکہ 8500 روپے پنشن اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، قانون کی رو سے تین سال میں پنشن بڑھانا لازم ہے، پنشن میں آخری اضافہ جنوری 2020 میں ہوا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم پنشن 25 ہزار روپے کی جائے اور نجی اداروں کے ملازمین کی ای او بی آئی رجسٹریشن کی جائے۔

نوشابہ ہاشمی کا کہنا تھاکہ تمام بیمہ داران کوای او بی آئی کارڈ جاری کیاجائے، بورڈ آف ٹرسٹیز میں ای پی ڈبلیو اے کو نمائندگی دی جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ بورڈ کی مدت 2015 میں ختم ہوچکی، نیا بورڈ تشکیل دیاجائے۔

شمس دوحہ زبیری کا کہنا تھاکہ ای او بی آئی کا سرمایہ 500 ارب روپے سے زائد ہے، ای او بی آئی بآسانی 25 ہزار روپے ماہانہ پنشن دے سکتا ہے۔

مزید خبریں :