Time 30 اپریل ، 2023
دنیا

یوکرین کی روسی گاؤں پر شیلنگ، 4 افراد ہلاک

یوکرینی شیلنگ کے نتیجے میں گاؤں کی ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ اور دو گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے: گورنر— فوٹو: فائل
یوکرینی شیلنگ کے نتیجے میں گاؤں کی ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ اور دو گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے: گورنر— فوٹو: فائل

روسی گاؤں پر یوکرینی شیلنگ کے نتیجے میں چار شہری ہلاک جبکہ ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے مقامی گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے بریانسک ریجن میں ایک گاؤں پر یوکرین کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے۔

گورنر کے مطابق روسی گاؤں پر یوکرین کی شیلنگ کے نتیجے میں چار شہری ہلاک  جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرینی شیلنگ کے نتیجے میں گاؤں کی ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ اور دو گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

گونر نے الزام عائد کیا کہ روسی گاؤں پر یوکرینی قومپرستوں نے  حملہ کیا جبکہ یوکرین نے روس یا روسی زیر تسلط علاقوں میں حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید خبریں :