Time 01 مئی ، 2023
کھیل

بھارتی میڈیا نے ایشیاکپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کردیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے  بھارتی میڈیا کا سہارا لےکر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف سازش شروع کردی۔

بھارتی میڈیا نے ایشیاکپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشیاکپ کے لیے پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیاہے اور ایشیاکپ سال 2023 میں نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی یا اے سی سی نے تاحال پی سی بی سے ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا،  جے شاہ نے تاحال ایشیا کپ 2023 کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران جے شاہ کو ہائبرڈ ماڈل سے متعلق نجم سیٹھی نے مکمل بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران صدر اےسی سی جے شاہ  نے ہائبرڈ ماڈل کو  مسترد نہیں کیا۔

 ذرائع کے مطابق ایشیا کپ سے دستبردار ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس کی خلاف وزری کرےگا، پی سی بی کسی صورت ایشیا کپ کو مکمل پاکستان سے کسی اور ملک منتقل کرنے پر راضی نہیں، ایشیاکپ کے لیے دیےگئے ہائبرڈ ماڈل سے آگے مزید لچک پی سی بی نہیں دکھائےگا، ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنے کے لیے اے سی سی کے تمام ممبران سے مشاورت کرنی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی کسی پانچ رکنی ٹورنامنٹ کے حق میں نہیں، ایشیاکپ کا مقصد ختم نہیں ہونے دےگا، ایشیاکپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے سے ایشین ٹیموں کی گروتھ ختم ہوجائےگی، پاکستان کرکٹ بورڈ پر بی سی سی آئی میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ذریعے پریشر ڈالنا چاہ رہا ہے۔

مزید خبریں :