Time 01 مئی ، 2023
پاکستان

کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی

24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے : محکمہ موسمیات/فوٹوفائل
 24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے : محکمہ موسمیات/فوٹوفائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران  مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان  ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے  اس دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا بتانا ہے کہ   کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ہوامیں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :