Time 01 مئی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

حال ہی میں لائبہ کیلئے ڈرائیور کا رشتہ آیا: اداکارہ کی والدہ کا انکشاف

عمرہ ادائیگی کے بعد جب ہم کراچی واپس پہنچے تو مجھے ہمارے سعودی والے گاڑی کے ڈرائیور کی کال آئی کہ میں لائبہ کیلئے رشتہ کرنا چاہتا ہوں: والدہ اداکارہ کی گفتگو/فوٹوفائل
عمرہ ادائیگی کے بعد جب ہم کراچی واپس پہنچے تو مجھے ہمارے سعودی والے گاڑی کے ڈرائیور کی کال آئی کہ میں لائبہ کیلئے رشتہ کرنا چاہتا ہوں: والدہ اداکارہ کی گفتگو/فوٹوفائل 

ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان کی والدہ نے اداکارہ کیلئے ڈرائیور لڑکے کا رشتہ آنے سے متعلق دلچسپ اسٹوری سے پردہ اٹھایا ہے۔

اداکارہ لائبہ خان والدہ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان بنیں، اس دوران میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ کی والدہ سے لائبہ کیلئے آنے والے کسی عجیب وغریب رشتے کا سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ہم حال ہی میں عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جب عمرہ ادائیگی کے بعد کراچی واپس پہنچے تو مجھے وہاں پر زیارتوں کے لیے جو گاڑی ہم نے کرائی تھی اس کے ڈرائیور کی کال آئی کہ میں لائبہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

اداکارہ کی والدہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس لڑکے نے مجھےکہا کہ گاڑی میری اپنی  ہے اور میں لائبہ سے شادی کیلئے سنجیدہ ہوں جس پر میں نے کچھ نہیں کہا اور کال بند کرکے لائبہ کو مبارک باد دی کہ تمہارا رشتہ آیا ہے۔

جس پر لائبہ نے مجھے کہا کہ آئندہ اس ڈرائیور کی کال آئے تو نہیں اٹھائیےگا ۔

لائبہ خان کی والدہ کے مطابق ، اس کےکچھ دیر بعد اس لڑکےکی بھابھی نے مجھے کال کرکےکہا کہ ہم لاہور میں رہتے ہیں اور میرے دیور نے ہمیں کہا ہوا ہےکہ میں 2 دن میں واپس آرہا ہوں آپ کراچی چل کر میرا رشتہ مانگیں کیوں کہ میں اب لائبہ کے بغیر نہیں رہ سکتالیکن میں نے انہیں انکار کردیا۔

مزید خبریں :